تھانہ چک شہزاد کی حدود سے برامد ہونے والی بچی کی لاش کی شناخت ہو گئی

 
0
901

اسلام آباد مئی 21 (ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق 15 مئی کو چیک شہزاد سے لاپتہ ہونے والی زیادتی کا نشانہ بننے والی 11 سالہ لڑکی کا نام فرشتہ ہے۔ فرشتہ کا تعلق خیبر پختون خواہ کے قبائلی ضلع مومند سے بتایا جاتا ہے، فرشتہ کی ڈیڈ باڈی کو جنسی زیادتی کے بعد جنگل میں پھینک دیا تھا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی فرشتہ کی گمشدگی کی درخواست تھانہ چک شہزاد میں 15 مئی کو جمع کرائی گئی تھی، ابتدائی طور پر پولیس نے ایف ائی آر درج کرنےمیں کافی دن لگائے، پولیس نے4 دن بعد کل تھانہ میں خاندان کی جانب سے احتجاج کے بعد ایف آئی آر درج کرائی۔