‏جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور انکی ہمیشرہ فریال تالپور سمیت تمام ملزمان کو آج طلب کر رکھا ہے

 
0
443

اسلام آباد مئی 21 (ٹی این ایس): سابق صدر آصف زرداری اور انکی بہن فریال تالپورآج پانچویں بار جعلی اکاونٹس کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سماعت کریں گے
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت نے آج تمام ملزمان کو طلب کر رکھا ہے سابق صدر اور انکی ہمیشرہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کیئے گئے ہیں اور احتساب عدالت کے اردگرد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جعلی اکاونٹس کیس اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔