سی آئی اے پولیس کی اہم کاروائی وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گھریلو ملازم بن وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا

 
0
609

اسلام آباد مئی 21 (ٹی این ایس): سی آئی اے پولیس نے تھانہ گولڑہ کے علا قہ میں گھریلو ملازمہ بن کر گھر والوں کو نشہ آور گولیا ں دے کر وارداتیں کرنے والے گینگ کی دوخواتین کو چار ملزمان سمیت گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے مالیت کا لوٹا گیا ما ل مسروقہ،16 تولے طلائی زیورات اور وارداتوں میں استعمال کرنے کیلئے نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔آئی جی اسلام آباد محمد عامرذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے گھریلو ملازم بن کر چوری کی وارداتو ں کی روک تھام اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی، سی اے آئی حاکم خا ن کی زیر نگر انی اے ایس آئی رانا تسنیم معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی، تشکیلی ٹیم نے کا ر سرکار میں بھر پور دلچسپی بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے علا قہ میں گھریلوچوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے4ملزمان دوخواتین،دومرد گرفتار کر لئے، ملزمان میں مسماتہ نذیراں بی بی زوجہ شیر علی قوم مسلم شیخ ساکن چک نمبر 427دادو دی جھوک تحصیل ٹانڈانولہ ضلع فیصل آباد،مسماتہ شہناز بی بی عرف شازیہ دختر منظور علی قوم کھرل ساکن چک نمبر 357 تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد،مقبول حسین ولد منظور حسین قوم مسلم شیخ ساکن چک نمبر 104ر ب تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد اورعمران علی ولد ریاض قوم بلوچ ساکن چک نمبر601تحصیل ٹانڈانوالہ ضلع فیصل آباد شامل ہیں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر19بجرم 381/337J/411ت پ تھانہ گولڑہ شریف اسلام آباد درج ہے۔