پشاور:ریسکیو1122نے زخمی کتے کو طبی امداد فراہم کرکے نئی مثال قائم کردی

 
0
510

پشاور،  11 اپریل  (ٹی این ایس): ریسکیو1122نے گزشتہ روز ایک زخمی کتے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ایک نئی مثال قائم کردی ۔ ریسکیو1122کے ترجمان بلال فیضی کے مطابق کنٹرول روم پر ایک شہری کی طر ف سے کال موصول ہوئی کہ باچاخان چوک پشاورکی مین شاہراہ پر ایک کتازخمی حالت میں پڑا ہے اور اس کوفوری طبی امداد دی جائے تواس کی جان بچ سکتی ہے ۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پرپہنچی جہاں ایک زخمی کتازمین پر پڑاتھا اوراس کے پاؤں پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر شدیدچوٹ آئی تھی اور وہ چلنے پھرنے کے قابل نہیں تھا، ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے کتے کوابتدائی طبی امداد فراہم کی ، بعدازاں اس کو شفاخانہ حیوانات منتقل کیا۔شہریوں نے ریسکیو1122کی جانب سے کتے کوفراہم کی جانیوالی امدادکوسراہتے ہوئے کہاکہ ایسامنظرصرف ترقی یافتہ ممالک میں دیکھنے کوملتاہے جہاں جانور اور انسان کو بلاتفریق ہر قسم کی سہولیات دی جاتی ہیں ریسکیو1122نے جس صلہ رحمی سے کتے کو ریسکیوکیااسکی مثال نہیں ملتی۔