کشمورپولیس کی مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں، 1 ڈاکو سمیت 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا

 
0
319

تنگوانی، 11 اپریل (ٹی این ایس): تنگوانی کشمورپولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں 1 ڈاکو سمیت 06 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان کاروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروھی نے کہا کہ کرمپور پوليس نے دوران گشت خررو شاخ کے مقام پر روپوش ملزمان دائم علی محمد عرف عبدالغفور شیخ اور دلیل شیخ کو گرفتار کر لیا۔ اسی طرح دوسری کاروائی میں گبلو تھانہ کی حدود میں دوران سنیپ چیکنگ گارہی موری کے قریب روپوش ملزم سائیداد کو گرفتار کر لیا۔کشمور پولیس نے گاؤں سانو مزاری کے قریب روپوش ملزم گل حسن اوربخشاپور تھانہ کی حدود میں پولیس مقابلہ کے دوران بدنام زمانہ ملزم لال محمد عرف لالو بنگوارکو اسلحہ سمیت گرفتار کرفتار کر لیا۔ ایس ایس کشمور بشیر احمد بروھی نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو لالو بنگوار کشمور تھانہ میں پولیس کو3 مقدمات میں مطلوب تھا۔