حلقہ این اے 209 کو ختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، جب تک حلقہ کو بحال نہ کیا جائے گا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج جاری رہے گا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا اظہار عزم

 
0
539

تنگوانی، 11 اپریل (ٹی این ایس): تنگوانی کے حلقہ این اے 209 کو ختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمور ٹاؤن کمیٹی سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تک نکالی گی احتجاجی ریلی کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے سردار احسان الرحمان مزاری کر رہے تھے۔ مظاہرے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے احسان الرحمان مزاری نے کہا کہ حلقہ این اے 209 ختم کرکے ہمارے لاکھوں ووٹرز کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حلقہ این اے کو 209 بحال نہ کیا جائے گا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہے سے اعجاز سولنگی اور دیگر پی پی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔