شیخ رشید کے گھر میں ڈکیتی ہو گئی

 
0
144

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے گھر میں ڈکیتی ہو گئی۔
اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج عدالت کو بتایا ہے کہ ہمارے گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے اور چور 7 لاکھ روپے لے گئے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سے موبائل فونز کے پاس ورڈ مانگ رہے تھے، وہ بھی بتا دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز، بلاول اور دیگر پرائیوٹ مافیا کے جہاز استعمال کرتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے میرا خیال تھا ریٹائر ہو جاوں لیکن اب میں انہیں ختم کر کے دم لوں گا، مجھے لگتا ہے سسرال دوبارہ جانا پڑے گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے حکومت جانتی نہیں، میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا جہاں فواد چوہدری کو رکھا گیا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھ سے کیس کے بارے میں تفتیش نہیں کی گئی، پیٹریاٹ سیاسی جماعت بنانے کا کہا گیا، مجھ پر کرپشن کا کیس ثابت ہو تو خود کو پھانسی چڑھا دوں گا۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔