ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود نے بسلسلہ آمد 12 ربیع الاول قیادت جلوس 12 ربیع الاول اور میلادکمیٹی ممبران سے اپنے آفس میں میٹنگ کی

 
0
310

راولپنڈی نومبر 02 (ٹی این ایس): ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود نے بسلسلہ آمد 12 ربیع الاول قیادت جلوس 12 ربیع الاول اور میلادکمیٹی ممبران سے اپنے آفس میں میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل فیصل سلیم ،اے ایس پی وارث خان سرکل عمران خان، حافظ محمد اقبال رضوی ناظم اعلیٰ مرکزی جلوس ،ملک اختر علی صدر مرکزی جلوس، منیر رضا، شیخ ندیم، اورمیلاد کمیٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
ممبران میلاد کمیٹی پراپرٹی ڈیلرز سے رابطہ میں رہیں کسی بھی مشکوک شخص کو اگر مکان یا دوکان کرایہ پر دی جائے تو اس کے متعلق فوراً اطلاع تھانہ کو دی جائے. ممبران میلاد کمیٹی بازاروں میں جہاں جہاں کیمرے لگے ہیں انھیں فعال کرائیں اور جہاں کوئی مشکوک سرگرمی /شے دیکھیں فوراً متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں. ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود نے SOP جاری شدہ پنجاب حکومت اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریفنگ دی. آخر میں ممبران میلاد کمیٹی و شرکار میٹنگ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گے. میٹنگ کے آخر میں امن و امان اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گی۔