سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

 
0
549

راولپنڈی نومبر 02 (ٹی این ایس): سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، اے ایس پی وارث خان سرکل عمران خان نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کرانتہائی مطلوب گروہ کو گرفتار کر لیا۔یہ گروہ مختلف کیمروں کی دوکانوں سےکیمرےکراے پرلےکررو پوش ہو جاتےتھے۔یہ گروہ مختلف لوگوں کوسوشل میڈیا کے ذریعے ماڈلنگ کیلئے بلاتے اور کیمرہ بھی ساتھ لانے کو کہتے جو بعد ازاں ان سے لے کر بیچ دیتے۔ گرفتار نوسر باز گینگ میں عمیر اور وائس یوسفی شامل ہیں، ملزمان انٹرنیٹ ،OLX،اور سوشل میڈیا کے ذریعے بےروزگار نوجوان لڑکے/ لڑکیوں کو نوکری کی آفر کرتے تھے، باقاعدہ سکیم کے تحت انٹرویوز اور سلیکشن کی جاتی تھی،جس کے بعد موقع پاکر متاثرین سے قیمتی اشیاء لیکر فرار ہو جاتے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا. ملزمان بین الاضلاعی گینگ سے تعلق رکھتے ہیں،جن سے مزید طلب انکشافات متوقع ہیں، سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن “ر” محمد فیصل رانا کی نوسر باز گینگ کی گرفتاری پر پوری ٹیم کو شاباش۔