سرگودھا ،سزائے موت کے منتظر مجرم کو 6 نومبر کو تختہ دار پر لٹکادیا جائیگا

 
0
288

سرگودھا نومبر 02 (ٹی این ایس): سرگودھا میں سزائے موت کے منتظر مجرم کو 6 نومبر کی الصبع سنٹرل جیل سرگودھا میں تختہ دار پر لٹکادیا جائے گاجس سے 5 نومبر کو لواحقین سے آخری ملاقات کروائی جائے گی جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے جاری ڈیتھ ورانٹ پر عملدرآمد کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گے۔مجرم سے 5 نومبر کو آخری ملاقات کیلئے ورثاء کو آگاہ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قبضہ بھیرہ میں اراضی کے تنازعہ پر چودہ سال پہلے 15اپریل 2005 کو امجد علی نے سرعام فائرنگ کر کے خوف وحراس پھیلاتے ہوئے سوتیلے بھائی اسلم کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس پر تھانہ بھیرہ میں دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ کا 5 جولائی 2005 کو فیصلہ سناتے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اس وقت کے جج گل شاد حسین علوی نے سزائے موت کا حکم سنایا۔
جس کے خلاف عدالت عدلیہ اور عدالت عظمی سے اپیلیں خارج کرنے پر صدر مملکت کے پاس رحم کی اپیل دائر کی گئی جس کے مسترد ہونے پر سپریم کورٹ کے حکم سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا مستاق احمد تارڈ نے مجرم امجد علی کو 6 نومبر کی الصبع سنٹرل جیل سرگودھا میں پھانسی کے لئے ڈیتھ ورانٹ جاری کر دیئے جس کے تحت مجرم امجد علی کے ورثائ 5 نومبر کو اس سے آخری ملاقات کریں گے اور اگلے روز بوقت اذان فجر مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد کے لئے پھانسی گھاٹ پہنچا کر تختہ دار پر لٹکایا جائے گا اور ڈاکٹر کی تصدیق کے بعد میت ورثاء کے سپرد کر دی جائے گی۔