عید کے موقع پر پنجاب بھر میں قیدیوں کیلئے 2 ماہ کی معافی کا اعلان

 
0
301

سرگودھا مئی 21 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ،قیدیوں کیلئے میسر سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے قیدیوں سے مسائل اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے جیل ڈسپنسری اور ہسپتال وارڈ کا بھی دورہ کیا۔
قیدی مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ وزیراعلیٰ نے علیل قیدیوں کو جیل سے باہر علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے قیدی بچوں کی بیرک کا بھی دورہ کیا اور ان سے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی۔ کم عمر بچے کو قتل کے مقدمے میں قید دیکھ کر وزیراعلیٰ کی از سر نو تفتیش کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ نے جیل حکام کو بچوں کیلئے ٹی وی کی فراہمی کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ ملاقاتی شیڈ پہنچ گئے، قیدیوں اور ان کے ملاقاتیوں سے بات چیت۔ آپ سے رشوت تو نہیں لی جاتی؟ وزیراعلیٰ کا قیدیوں اور ملاقاتیوں سے سوال۔ وزیراعلیٰ نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔