وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرکٹ ہاؤس سرگودھا میں ارکان اسمبلی، پی ٹی آئی عہدیداروں اور دیگر وفود سے ملاقاتیں

 
0
435

لاہور مئی 21 (ٹی این ایس): ملاقات میں رکن قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ، صوبائی وزراء عنصر مجید نیازی، تیمور خان بھٹی، ارکان صوبائی اسمبلی بھی شامل۔ سرگودھا کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں اور ڈویلپمنٹ فنڈز کی فراہمی کا اعلان۔ لاہور سرگودھا روڈ، سرگودھا ساہیوال روڈ اور جھنگ روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے اضافی فنڈز دینے کا اعلان۔ سرگودھا میں رنگ روڈ منصوبے کیلئے مزید ترقیاتی فنڈ فراہم کریں گے۔ سرگودھا شہر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ میونسپل کارپوریشن سرگودھا کیلئے ضروری مشینری اور ڈرائیوروں کی بھرتی کی منظوری۔
سرگودھا شہر میں 250 کینال پر پبلک پارک تعمیر کیا جائے گا۔ سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی جلد تعیناتی کی ہدایت۔ سرگودھا میں ٹراما سینٹر بنانے کے منصوبے کی اصولی منظوری۔ سرگودھا کو ترقی کے سفر میں شامل کیا جائے گا۔ سرگودھا میں نئی سڑکیں، ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سرگودھا شہر کا دورہ،صفائی کا صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کی سرگودھا شہر میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت۔ سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھی بنائی جائے گی۔