ملک بھرمیں ڈرونز کے ذریعے ہوائی اڈوں، فضائی تنصیبات کونشانہ بنائے جانے کا خدشہ

 
0
295

لاہور اکتوبر 7(ٹی این ایس): ملک بھرمیں ڈرونز کے ذریعے ہوائی اڈوں، فضائی تنصیبات کونشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش نظر پولیس اور سکیورٹی اداروں کوالرٹ کردیا گیا اور ریموٹ کنڑول ڈرونز کو مار گرانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی کی طرف سے سی پی اوراولپنڈی سمیت راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع اٹک، چکوال اورجہلم کے ڈی پی اوز کو ’’ تھریٹ آف ڈرون اٹیک ایٹ ائیرپورٹس ‘‘ کے عنوان سے جاری مراسلے کے مطابق راولپنڈ ی ، اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹ پر دہشتگرد گروپوں کی جانب سے ڈورنز کے ذریعے ایوی ایشن تنصیبات پرحملوں کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے ائیرپورٹس کے گردونواح آنے والے ڈورنز کو مار گرانے کے لئے اسنائپرز (ماہرنشانہ باز) تعینات کیے جائیں اورمزید کہا گیا کہ ایسے ریمورٹ کنڑول ڈورنز کو مخصوص حدود میں داخل ہونے سے روکنے یا تباہ کرنے کیلئے جمیرز سے بھی مدد لی جائے۔