پاکستانی سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی شہرت یافتہ ’انا پولیتکوسکایا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

 
0
1466

صوابی اکتوبر 7(اٹی این ایس) خیبرپختونخوا کی باہمت سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی شہرت یافتہ ’انا پولیتکوسکایا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور وہ ملالہ یوسفزئی کے بعد پاکستان کی دوسری خاتون ہیں جنہیں اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کی باہمت خاتون سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو ’را ان وار‘نامی تنظیم کی جانب سے انتہا پسندی کے خلاف کوششوں پر’آنا پولیتکو فسکایا‘ ایوارڈ دیا گیا جو اس سے قبل 2013 میں ملالا یوسف زئی کو دیا گیا تھا۔ایوارڈ کا نام انا پولیتکوسکایا دراصل ایک روسی صحافی کے نام

پر ہے جو بالخصوص جنگ زدہ علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے کام کرتی تھیں تاہم انھیں 2006 میں قتل کردیا گیا۔