اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ سمبل پولیس کے علاقوں میں ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے ڈکیتوں کی پولیس پر فائرنگ کے دو واقعات میں زیرحراست دوملزمان زخمی جبکہ دو فرار کی کوشش میں دوبارہ گرفتار

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ سمبل پولیس کے علاقوں میں ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے ڈکیتوں کی پولیس پر فائرنگ کے دو واقعات میں زیرحراست دوملزمان زخمی جبکہ دو فرار کی کوشش میں دوبارہ گرفتار، زرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں تھانہ سنبل پولیس کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، دونوں واقعات میں پولیس اہلکارحفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے، تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی حراست میں ملزم تبسم عرف علی فائرنگ سے زخمی، جبکہ تھانہ سمبل پولیس کی حراست میں دوسرا ملزم نوازبیگ فائرنگ کے دوران فرار ہونے کی کوشش میں زخمی ہو کردوبارہ گرفتار ہوا، وفاقی پولیس کی حراست میں تینوں ملزمان ڈکیتی، راہزنی اوردیگرسنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں وفاقی پولیس کومطلوب تھے، پولیس نے فائرنگ سے زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے، تھانہ سنبل پولیس کی حراست میں ملزم شکاز بیگ ڈکیتی، راہزنی اوردیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، سنبل پولیس زیرحراست ملزم کی نشاندہی پرمال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والے ہیں موٹرسائیکل کی برآمدگی کے بعد واپس جارہی تھی کہ اسی دوران راستے میں موٹر سائیکل پرسواردومسلح افراد نے اپنے ساتھی ملزمان کو چھڑوانے کی غرض اچانک پولیس پر فائرنگ کر دی،اسی طرح تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی حراست میں ملزم تبسم عرف علی فائر اپنے ساتھیوں فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جبکہ دوسرا زیرحراست ملزم نواز بیگ فرارہونے کی کوشش میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، مذکورہ دونوں ملزمان ڈکیتی، راہزنی اوردیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے، تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیم زیرحراست ملزمان کو نشاندہی پرمال مسروقہ برآمد کرکے واپس جارہی تھی، کہ راستے میں چھپے دو موٹر سائیکلوں پرسوارتین مسلح ساتھی ملزمان نے اچانک سامنے سے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی،ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں جنکے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔،