وزیر مذہبی امور کا اجلاس ٗ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

 
0
318

اسلام آباد جنوری 26(ٹی این ایس)وزارت مذہبی امور میں حج قرعہ اندازی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو وزارت مذہبی امور نے قانونی مشاورت کے بعد اج ہونے والی قرعہ اندازی منسوخ کردی اور اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٗسپریم کورٹ سے رجوع کے بعد قرعہ اندازی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا