یمن میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ریڈ کراس کا لبنانی کارکن ہلاک

 
0
271

صنعا, اپریل 22(ٹی این ایس): یمن میں لبنان سے تعلق رکھنے والا ریڈ کراس کا کارکن نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔انٹرنیشنل ریڈکراس کمیٹی کے مشرق وسطیٰ کے ڈائریکٹر رابرٹ ماردینی نے بتایا ہے کہ شورش زدہ ملک یمن میں اْن کی تنظیم کا ہلاک ہونے والا ورکر لبنان سے تعلق رکھتا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ورکر جنوبی یمنی صوبے تعز میں مارا گیا۔ ماردینی نے ہلاک ہونے والے لبنانی کا نام حنا لاہود بتایا ہے اور اِس ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔ ریڈکراس کے مطابق لاہود یمن میں جیلوں کے معاملات کے نگران تھے۔ انہیں اْس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ یمنی صوبے تعز کے ضلع زباب میں ایک جیل کا معائنہ کرنے جا رہے تھے۔ یمنی طبی ذرائع کے مطابق ریڈکراس کے ورکر کو نامعلوم مسلح حملہ آور کی کئی گولیاں لگی تھیں۔