افغان مشیرقومی سلامتی حمداللہ محب آج ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچیں گے اہم معاملات سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا جائے گا

 
0
912

اسلام آباد مئی 28 (ٹی این ایس ): افغان مشیر قومی سلامتی حمد اللہ محب 13 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے افغان مشیر قومی سلامتی کے دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ حکام کے درمیان اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا
سفارتی ذرائع کے مطابق حمداللہ محب کے ہمراہ تیرہ رکنی وفد بھی پاکستان آئے گا جس میں قائم مقام وزیرداخلہ محمد مسعود اندرابی بھی شامل ہیں دورے کے دوران دوطرفہ سیکیورٹی معاملات، افغانستان سے دہشت گردوں کی کارروائیوں ، خفیہ معلومات کے تبادلے اور افغان مفاہمتی عمل میں پیش رفت پر بات کی جائے گی