آج پاکستانی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرکہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف

 
0
652

لاہور مئی 28 (ٹی این ایس ): کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی پاکستانی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے اس روز پاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے سامنےآیا اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا گیا اپنے پیغام میں قائد مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر قوم کی بہادری کی علامت کادن ہے پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا، عوام کی بالادستی، ووٹ کی عزت، ملک کی سالمیت اور پاکستان کی خود مختاری پر نہ پہلے کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ اب کریں گے