دس سالہ”فرشتہ” قتل و زیادتی کیس پوسٹمارم میں حقائق سامنے نہ آ سکے پولیس نے تم امیدیں ڈی این اے سے وابستہ کر لی

 
0
350

اسلام آباد مئی 28 (ٹی این ایس): وفاقی دارلحکومت کے نواحی علاقے علی پور فراش سے اغوا ہونے بعد قتل ہونے والی بچی 10 سالہ فرشتہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو وصول ہو گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے پیٹ پر خنجر لگنے کا واضح نشان موجود ہے جبکہ فرشتہ کی آنکھیں،دماغ اور پاوں جانوروں نے نوچ کھائے ییں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے کپڑے کہیں سے بھی پھٹے ہوئے نہیں تھے،
بچی کے قتل کو زیادہ وقت گزرنے کے باعث جسم کے مختلف حصوں میں کیڑے پڑ چکے تھے جس کی وجہ سے بچی کے جسم سے شواہد اکٹھے کرنا ممکن نہیں تھا 10 سالہ فرشتہ کی موت
ممکنہ طور پر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی پوسٹ مارٹم سے مکمل شواہد حاصل نہ ہونے کے بعد پولیس تمام امیدیں ڈی این اے رپورٹ پر مرکوز کر لی ہیں ذرائع کے مطابق فرشتہ کی ڈی این اے رپورٹ کل پولیس کو موصول ہونے کا امکان پے جس کے بعد انتہائی اہمیت کے حامل کیس کے پس پردہ حقائق سامنے آ سکیں گے