شمالی وزیرستان پاک آرمی چیک پوسٹ فائرنگ واقع اصل حقائق سامنے لانے کیلئے مشترکہ پارلیمانی و قبائلی جرگہ تشکیل دیا جائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی

 
0
383

اسلام آباد مئی 28 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلز پارٹی نے شمالی وزیرستان میں پاک آرمی چیک پوسٹ پر حملے کے حقائق سامنے لانے کیلئے پارلیمانی و قبائلی جرگہ تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ چُھپ کے بیٹھ گئے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ واقعہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے شہریوں اور فورسز کے درمیان غلط فہمیاں ملکی مفاد میں نہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ضم شدہ علاقہ جات میں ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے امن ناگزیر ہے نیربخاری نے کہا کہ امن کی خاطر فورسز اور شہریوں نے جان و مال کی بے شمار قربانیاں دی ہیں نیرپخاری نے مزید کہا کہ امن کی خاطر گھر بار کی قربانی دینے وانوں کے کاروبار کی بحالی،گھروں کی تعمیر،تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہمی کے اقدامات انتہائی ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ انتشار اور نفاق ملک و قوم کے لئے خطرناک ہےصورتحال مزید خراب ہونے سے بچنے اور تناؤ کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنا ہونگے نیر بخاری نے کہا کہ
.قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے