قتل کے مقدمہ میں گواہی دینے سے منع کرنے کے تنازعہ پر کونسلر کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت4 افراد زخمی ہو گئے

 
0
340

اسلام آباد مئی 28 (ٹی این ایس): تھانہ بھارہ کہو پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ۔ پولیس کے مطابق ڈھوک جیلانی کے رہائشی بابر نشاد نامی شخص قتل کے ایک مقدمہ میں گواہ ہے جس کو کامران نے گواہی دینے سے منع کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی اور ملک کامران نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چھت پر کھڑی خواتین اور ایک دوکاندار سمیت4 افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں نبیلہ ، امبرین ، بابر نشاد اور ممتاز شامل ہیں ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق درخواست موصول ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ ملزم کامران کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ علاقے کا کونسلر ہے ۔