شریف فیملی کو جس سیکشن کے تحت سزا ہوئی وہ ناقابل ضمانت ہے،نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا

 
0
378

اسلام آباد اگست18(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی درخواست ضمانت پرنیب نے جواب جمع کرا دیا، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب نے جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرایا۔

نیب کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدرکی درخواست ضمانت مستردکی جائے۔
نیب کا کہنا ہے کہ مجرمان کوجس سیکشن کے تحت سزاہوئی وہ ناقابل ضمانت ہے،نوازشریف پرعوامی عہدہ رکھ کرآمدن سے زائداثاثے بنانے کاجرم ثابت کیا،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرنے نوازشریف کے اثاثے چھپانے میں معاونت کی۔