قائمہ کمیٹی قانون و انصاف , آرٹیکل 255 میں ترمیم کیلئے دستور (ترمیمی) بل 2017ء پر غور کیلئے مزید وقت دیدیا گیا

 
0
357

اسلام آباد ،نو مبر03(ٹی این ایس): چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو آرٹیکل 255 میں ترمیم کیلئے پیش کئے جانے والے دستور (ترمیمی) بل 2017ء پر غور کے لئے مزید وقت دیدیا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے چیئرمین سے استدعا کی کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا نکتہ نظر سامنے نہیں آسکا کیونکہ ان کے چیئرمین نہیں ہیں اس لئے مزید وقت دیا جائے۔ چیئرمین نے کمیٹی کو مزید 60 یوم کا وقت دے دیا۔