ایوان بالا نے دی میرین انشورنس بل 2017ء بل کی منظوری

 
0
349

اسلام آباد ،نو مبر03(ٹی این ایس): ایوان بالا نے دی میرین انشورنس بل 2017ء بل کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وزیر تجارت و ٹیکسٹائل انڈسٹری پرویز ملک نے تحریک پیش کی کہ میرین انشورنس کی تجارت کے قاعدے وضع کرنے کے بل دی میرین انشورنس بل 2017ء کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ چیئرمین نے ایوان کی رائے حاصل کرنے کے بعد بل کی شق وار منظوری حاصل کی جس کے بعد حتمی منظوری کے لئے بل ایوان میں پیش کیا گیا۔ ایوان بالا نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔