جہانگیر اعوان صاحب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ نے ہمراہ عامر خلیل سول جج اسلام آباد ویسٹ اور ڈاکٹر وقار علی خان اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے بسلسلہ انسپکشن جیل کا وزٹ کی

 
0
553

اسلام آباد جولائی 05 (ٹی این ایس): مورخہ 05 جولائی کو جناب جہانگیر اعوان صاحب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ نے ہمراہ عامر خلیل سول جج اسلام آباد ویسٹ اور ڈاکٹر وقار علی خان اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے بسلسلہ انسپکشن جیل کا وزٹ کیا۔
معزز جج صاب نے خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ، کچن اسیران اور بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ انھوں نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیا۔ اسی طرح ٹیوٹا کی طرف سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاس کا بھی معائنہ کیا۔

معزز جج صاحب نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے جیل انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ جیل کے اندر صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور اسیران کو دی جانے والی دیگر سہولیات پر جیل انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
ایدیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ نے معمولی نوعیت کے مقدمہ میں گرفتار 01 اسیر کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ حسب الحکم فاضل جج صاحب ایک اسیر کو جیل ہذا سے رہا کر دیا گیا۔