10سالہ بھتیجی سے زیادتی کے الزام میں 2افراد کو عمر قید

 
0
364

چندی گڑھ ،نو مبر03(ٹی این ایس):بھارت کی فاضل عدالت نے بھتیجی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے درندوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چندی گڑھ میں 10سالہ بھتیجی سے زیادتی کے الزام میں 2افراد کو عمر قید اور 3لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے میڈیکل گراؤنڈ پر لڑکی کے اسقاط حمل کی اجازت نہیں دی تھی اور اس نے اگست میں بچی کو جنم دیا تھا جسے فلاحی ادارے نے لے لیا۔ عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا ہے۔