بھارتی حکومت کشمیری عوام کی نسل کشی بند کرے، آصف زرداری

 
0
505

عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے بھارت کشمیری عوام کا قتل عام کر رہا ہے، بلاول بھٹوزرداری 
کراچی اگست 9 (ٹی این ایس) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی افواج کے ہاتھوں 5کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔الگ الگ مذمتی بیان میں پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کا قتل عام بند کرائے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کی نسل کشی بند کرے۔بھارتی حکومت انسانی حقوق پامال کر رہی ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کا قتل عام ختم کرائے۔دریں اثناء بلاول بھٹوزرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے بھارت کشمیری عوام کا قتل عام کر رہا ہے۔پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جارحیت کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھاتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کی جانب سے کشمیری شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں