حکومت نے پٹرول بم کے بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا، نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 55پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

 
0
540

اسلام آباد مئی 28 (ٹی این ایس): حکومت نے پٹرول بم کے بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا ہے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 55پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 5ارب 20کرورڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری نیبپرا نے دی ہے ، باتای گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافی اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپریل میں آر ایل این جی والے پلانٹس نہیں چلائے گئے جس کی وجہ سے دوسرے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر اضافی لاگت آئی ہے اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین پر 5ارب 20کرورڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ آر ایل این جی پلانٹس نہ چلنے کی وجہ سے اپریل میں ہائیڈل سے 22.94فیصد اور کوئلے سے 10.34فیصد بجلی پیدا ہوئی۔
اپریل کے مہینے میں مقامی گیس سے مجموعی پیداوار کی18.24فیصدبجلی پیدا ہوئی۔اس کے علاوہ اپریل میں درآمدی گیس سے 30.83فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق اپریل کے مہینے میں آر ایل این جی والے پلانٹس نہیں چلائے گئے اور ہائیڈل سے 22.94فیصد اور کوئلے سے 10.34فیصد بجلی پیدا ہوئی، مقامی گیس سے 18.24فیصد جبکہ درآمدی گیس سے 30.83فیصد بجلی پیدا کی گئی اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین پر 5ارب 20کرورڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ کمی کے بعد ڈالر کی قیمت دوبارہ بڑھ گئی ہو اور چند گھنٹوں میں ڈالر کی قیمت 149روپے74بیسے سے بڑھ کر 150روپے 30پیسے تک چلی گئی ہے اور سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجھان دیکھا گیا ہے۔