وزیراعظم کی  کابل صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کی شدید مذمت

 
0
374

مذہبی تہوار پر بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے: عمران خان

اسلام آباد، اگست 21 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کابل میں صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مذہبی تہوار پر بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے، اس بزدلانہ سوچ کومکمل شکست دینے کیلئے افغان حکومت اورعوام کیساتھ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے میں عالمی برادری کیساتھ ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح کابل میں دہشتگردوں نے صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جہاں جھڑپ میں دو دہشتگردمارے گئے ہیں تاہم ابھی دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ ہے۔