ن لیگ  کے محبوس  رہنما حنیف عباسی کی آر آئی سی ہسپتال میں انجیوپلاسٹی مکمل، بند ایک شریان کھول دی گئی

 
0
386

راولپنڈی، اگست 21 (ٹی این ایس): ایفیڈرین کیس میں سزا یافتہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی آر آئی سی ہسپتال میں انجیوپلاسٹی مکمل کرلی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حنیف عباسی کے دل کے 2 والو میں بلاکیج تھی جبکہ دل کا دوسرا والو 40 فیصد بلاک ہے۔

حنیف عباسی کی انجیوپلاسٹی کے دوران 1 اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے اور دل کی بند ایک شریان کھول دی گئی ہے۔ میجر جنرل ڈاکٹر اظہر کیانی نے تمام عمل خود مکمل کرایا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ حنیف عباسی کو لیب سے وی آئی پی وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ وی آئی پی وارڈ کو انتظامیہ نے سب جیل قرار دے کر سیکورٹی عملہ تعینات کردیا ہے۔