شجاع آباد : تین ملزمان نے اکیڈمی میں گھس کر گلوکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 
0
289

شجاع آباد ، اگست 21 (ٹی این ایس): تین ملزمان نے گلوکاری کی اکیڈمی میں گھس کر گلوکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیل کے مطابق شجاع آباد میں گلوکاری کی اکیڈمی پر تین ملزمان شبیر ، خلیل اور ایک نامعلوم افراد نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر گلوکاری کی اکیڈمی میں گھس کر مقامی گلوکارہ (ر) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا گلوکارہ کے شور پر علاقے کے لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے دو ملزمان شبیر اور خلیل کو پکڑلیا۔

پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔ مقامی گلوکارہ (ر) نے بتایا کہ ملزم شبیر نشے میں دھت ہو کر اکیڈمی میں داخل ہوا اور مجھے زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ ننا دالا جبکہ ملزم خلیل اور اس کا نا معلوم ساتھی پہرہ دیتے رہے۔ تھانہ سٹی کے قائم مقام ایس ایچ او سرور نے ملزمان کو حوالات میں بند کر کے گلوکارہ کو سول ہسپتال میڈیکل کے لئے منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ طبی معائنہ کے بعد قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔