تربیلا ڈیم میں پانی کی صورتحال خطرناک حد تک کم ہو گئی، پانی کا ذخیرہ تقریباً ختم ہو گیا

 
0
832

ہری پورمارچ 7 (ٹی این ایس) تربیلا ڈیم میں پانی کی صورتحال خطرناک حد تک کم ہو گئی، ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تقریباً ختم ہو چکا ہے، بجلی کی پیداوار بھی کمی سمیت صوبوں کو آبپاشی کیلئے پانی کے ذخیرہ میں بھی کمی ہو گئی، صوبوں کو زرعی مقاصد کیلئے پانی کی فراہمی میں کمی کر دی گئی، زراعت کے شعبہ پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں بھی کمی کا سامنا ہے، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی صورتحال خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے، ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے سے بجلی کی پیداوار و صوبوں کو آبپاشی کیلئے پانی کی فراہمی کم کر دی ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول 1386 فٹ پر پہنچ گئی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 400 کیوسک جبکہ اخراج اس سے بھی کم کر دیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی کمی سے تربیلا بجلی گھر کے پانچ پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں جبکہ 9 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔