اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ “لوک ورثہ اسلام آباد” کافی عرصہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی پوسٹ سے محروم ہے ۔ لوک ورثہ اسلام آباد میں ستمبر 2024 اور فروری 2025 میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اسامی کا اشتہار آنے کے باوجود تعیناتی نہ ہو سکی ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اسامی کافی عرصہ سے صرف فرضی طور پر وقت گزارنے کی پالیسی کے تحت چلائی جا رہی ہے ۔
پاکستان کے سب سے بڑے ثقافتی ادارے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے ثقافتی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار اور حکومت سے مستقل بنیادوں پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کا مطالبہ













