اسلام آباد(ٹی این ایس) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی کاروائی

 
0
88

غیرقانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث راجگان ایکسچینج کمپنی برانچ نمبر ۱۱ اٹک کے ملازمین گرفتار.

کیشیر ولید رضا اور عمیر اعجاز کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا

متعلقہ برانچ سے تیس لاکھ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی

برآمد کی گئی کرنسی میں امریکی ڈالر برطانوی پاؤنڈ، ملائیشین رنگٹ قطری ریال سعودی ریال اور اماراتی درہم وغیرہ شامل ہیں

برانچ سے بغیر ریکارڈ کے کیپٹل سے زیادہ کرنسی برآمد ہوئی جیسے قبضہ میں لے لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی.

کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. ترجمان ایف آئی اے.

ترجمان ایف آئی اے