ایرنی وزیرخارجہ  جواس ظریف کی  وزیر داخلہ احسن اقبال کسیاتھ ملاقات

 
0
417

پاکستان اور ایران کے مثالی تعلقات تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی بنیادوں پر قائم ہیں، احسن اقبال

خطے کے امن و استحکام اور ترقی کے لئے مل کربڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، جواد ظریف

اسلام آباد،مارچ 13 (ٹی این ایس): وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان  باہمی  دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تجاویز و خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے ایرانی مہمان کو بتایا کہ پاکستان اور ایران کے مثالی تعلقات تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی بنیادوں پر قائم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات ڈویلپمنٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے،وقت کا تقاضا ہے کہ تعلقات جیو اکا نومی پر قائم ہوں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ  خطے میں مختلف شعبوں میں بے شمار مواقع موجود ہیں اور ایران سے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔

اس موقع پر ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان و ایران تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور تہذیبی رشتوں میں  جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ان مظبوط بنیادوں پر دوطرفہ تعاون کو بڑھا سکتے ہیں اور اس خطے کے امن و استحکام اور ترقی کے لئے فعال کوششیں کر سکتے ہیں۔