موڑچکری روڈسے 2جواں سال جو ڑے  کی لاشیں برآمد  

 
0
304

راولپنڈی، مارچ 13 (ٹی این ایس): مورتی موڑچکری روڈسے 2جواں سال جو ڑے  کی لاشیں برآمد  ہوئی ہیں  جن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کا تعلق روات سے ہے۔

لڑکے کی شناخت عامر ولد صدیق  اور لڑکی کی انیلا دختر منصبداد کے طور پر ہوئی  ہے، دونوں کی عمریں 21سے25سال بتائی جارہی ہیں

یہ بھی  بتایا جاتا ہے کہ دونوں کا بنیادی طور پر تعلق کشمیر سے ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے 2دن قبل تھانہ روات میں ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ پولیس نے دونوں کی موت کے تعین کے لئے تفتیش شروع کر دی ہے۔