راولپنڈی(ٹی این ایس) چوک پنڈوری پٹرولنگ پولیس کی غیرقانونی سلنڈرز کیخلاف مہم جاری دوران چیکنگ چرس برآمد ۔

 
0
80

راولپنڈی ( ) چوک پنڈوری پٹرولنگ پولیس کی غیرقانونی سلنڈرز کیخلاف مہم جاری دوران چیکنگ چرس برآمد ۔
کلر سیداں میں موجود پٹرولنگ پوسٹوں کی اعلیٰ کارکردگی پر افسران کی طرف سے شاباش

پٹرولنگ چوکی نے غیر قانونی گیس سلنڈرز کے خلاف دو مقدمات درج جبکہ پٹرولنگ چوکی شاہ خاکی کے جہانگیر بھٹی نے چرس برآمد کرلی
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس کلر سیداں میں موجود پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کے پٹرولنگ آفیسر راجہ ادریس نے دیگر ٹیم کے ہمراہ پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی طور پر نصب گیس سلنڈرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ہائی ایس گاڑیوں کے خلاف الگ الگ مقدمات تھانہ کلر سیداں میں درج کروا دیئے ۔ جبکہ پٹرولنگ پولیس چوکی شاہ خاکی کے Asi جہانگیر بھٹی نے چرس برآمد کر کے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروا دیا اچھی کارکردگی پر افسران کی طرف سے پولیس ٹیموں کو شاباش دی گئی .