راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او ٹیکسلا رفیق خان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی

 
0
175

، 03 اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلاپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار اشتہاری مجرمان میں شمریز، خالد اور عبدالعزیز شامل ہیں،اشتہاری مجرمان رواں سال سے ٹیکسلاپولیس کو مطلوب تھے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھا کہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔