اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری کی پروقار تقریب، صحافتی برادری کا اتحاد اور فلاح کے عزم کا اظہار

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آئی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پروقار تقریب کا انعقاد اسلام آباد ہوٹل میں کیا گیا، جس میں سینئر صحافیوں، تجزیہ کاروں، مختلف میڈیا ہاؤسز کے نمائندگان اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز سینئر صحافی اور تجزیہ کار خوشنود علی خان تھے،
تقریب کے دوران چیئرمین شاہنواز خان نے اپنے عہدے کا حلف ممتاز سینئر صحافی و تجزیہ کار خوشنود علی خان سے لیا۔ بعد ازاں چیئرمین شاہنواز خان نے دیگر عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، جبکہ ایگزیکٹو ممبران سے حلف شمشاد مانگٹ نے لیا۔
نو منتخب عہدیداران میں
صدر: عامر چوہدری
سینئرنائب صدر: فیاض تنولی نائب صدور ملک ظفر، عباس احمد، منصور قریشی
نائب صدر خواتین: فائزہ یونس
جنرل سیکرٹری: سردار سجاد طارق
ڈپٹی جنرل سیکرٹری: راشد عباسی
ڈپٹی جنرل سیکرٹری خواتین: سلمی ملک
جوائنٹ سیکرٹری: ملک نجیب
ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹریز: واجد عباسی، وقار عباسی
انفارمیشن سیکرٹری: محمد عادل خان
ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری: چوہدری عابد حسین
ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری خواتین: نبیلہ حفیظ
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری: راجہ نعمان
فنانس سیکرٹری: راشد اشرف
ڈپٹی فنانس سیکرٹری: سردار تنویر عابد
ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹریز: عبدالرزاق، قاسم جمشید، عمران قادر
آفس سیکرٹری: قاسم منیر
لیگل سیکرٹری: ملک سیف ایڈووکیٹ
پریس سیکرٹری: ملک احتشام فاروق شامل تھے جبکہ
گورننگ باڈی میں
شیر دل خان، فاروق خان، راجہ ارسلان، راجہ خلیل جنجوعہ، رجب علی، شیخ طیب، وقاص کھوکھر، عثمان عباسی، چوہدری عبد الرحمان، ملک نوید آصف، عمر فاروق چوہدری، سید ایم فیضان علی شاہ، کامران کھوکھر، ایم سلیم، بلال احمد ملک، راجہ جمیل، امجد کیانی، عمران عمار، ولید خان شلمانی، ملک اختر،راجہ ندیم شامل تھے۔

قیادت کا خطاب
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شاہنواز خان نے کہا کہ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ صحافت کے فروغ اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم کسی بھی صحافی کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور قانونی و پیشہ ورانہ معاونت فراہم کی جائے گی۔
صدر عامر چوہدری نے کہا کہ صحافی معاشرے کی رہنمائی کا اہم فریضہ انجام دیتے ہیں، اس لیے صحافیوں کے اتحاد، تحفظ اور وقار کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
دیگر عہدیداران نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، تنظیم کو مضبوط اور فعال پلیٹ فارم بنائیں گے اور صحافتی مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

دعا اور امید
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، آزادیٔ صحافت، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تنظیم کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ آئی یو جے کی نئی قیادت صحافتی برادری کو اتحاد، طاقت اور بہتر مستقبل فراہم کرے گی۔

جاری کردہ:انفارمیشن سیکرٹری محمد عادل خان
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آئی یو جے)