آشیانہ اقبال اسکینڈل: احتساب عدالت سے اہم خبر آگئی

 
0
84

لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکینڈل کیس میں مزید گواہان کو طلب کرلیا۔
احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے پلیڈر انور حسین ان کی جگہ حاضری کیلئے پیش ہوئے، شریک ملزم احد چیمہ نے عدالت میں اپنی حاضری مکمل کرائی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے قرار دیا کہ دو نئے ملزمان کے شامل تفتیش ہونے سے ٹرائل کو روکا نہیں جائے گا، نئے ملزمان کی وجہ سے پرانے ملزمان کو انتظار میں نہیں رکھا جاسکتا، اگر نئے ملزمان تفتیش میں گناہ گار قرار پائے تو نیب ان کا الگ ریفرنس بھجوائے۔

عدالت نے نئے ملزمان ندیم ضیا اور کامران کیانی کی عبوری ضمانت میں 26 نومبر تک توسیع کر دی۔