پاکستان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ فیصلہ کرنیوالے عوام کو جوابدہ نہیں ہیں، فواد چودھری

 
0
142

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ فیصلہ کرنیوالے عوام کو جوابدہ نہیں ہیں، بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں اور عوام پر مسلط کر دیتے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ اگر فیصلہ سازی منتخب نمائندوں کے پاس ہو اور انھیں پتہ ہو کہ انھوں نے عوام کے پاس احتساب کیلئے پیش ہونا ہے تو ہی عوام فیصلہ سازی میں حصہ دار ہوں گے۔