سپریم کورٹ کی طرف سے DTH لائسنس کی نیلامی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، پمرا کو DTH لائسنسوں کے اجرا کی اجا زت

 
0
339

اسلام آباد، مئی 08 (ٹی این ایس):سپریم کورٹ نے DTH لائسنس کی نیلامی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پمرا کو DTH لائسنسوں کے اجرا کی اجا زت دے دی ہے۔
منگل کے روز سپریم کورٹ میں DTH نیلامی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ،جسٹس عمر عطا بند یا ل،جسٹس اعجا ز الا احسن اور جسٹس سجا د علی شا ہ پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 15 برسوں سے زیر التواء اس کیس کا مختصر مگر تاریخی فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا سمیت تمام درخواست گزاروں کی اپیلیں نمٹاتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔ عدالت عظمی نے پیمرا کا DTH لائسنس کی نیلامی کا عمل بھی بحال کر دیا ہے، عدالت کے مختصر فیصلے کے مطابق تمام براڈکاسٹر DTH لائسنس کی نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کے لیے اہل نہیں رہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے DTH لائسنس کی نیلامی کیخلاف براڈکاسٹرز کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے براڈکاسٹرز کو نیلامی کے عمل کا حصہ بنانے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس نے DTH لائسنس کی نیلامی کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا جس میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور درخواستوں کو منظور کرنے کی وجوہات تحریر ہوں گی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکو رہ کیس میں سینئر تحقیا تی صحا فی اسد کھرل نے سپریم کو رٹ میں دائر کردہ 18 07/1407۔CMAمیں استدعاکی تھی کہ 15سال سے DTH لائسنسوں کی نیلا می نہ ہو نے کے با عث دشمن ملک بھا رت کو مبینہ طو ر پر 243ارب روپے کی خطیررقم غیر قا نو نی طو ر پر منتقل کی گئی اور یہی وجہ ہے کہ ورلڈ بینک کی جا نب سے جا ری کردہ 2014کی رپو رٹ میں انکشا ف کیا گیا تھا کہ پا کستا ن سے بھا رت کو 7.4ارب ڈا لر (تقریبا 541ارب روپے)تر سیلا ت زرکی مدمیں منتقل ہو ئے جس کے با عث بھا رت کو ترسیلا ت زربھجوا نے والے مما لک کی لسٹ میں پا کستان کا پا نچواں سب سے بڑا ملک تھا ۔جبکہ ورلڈ بینک کی 2015کی رپو رٹ کے مطا بق پا کستان سے بھا رت کو مجمو عی طو ر پر 4.9ارب ڈالر (تقریبا 564ارب روپے) تر سیلا ت زرکی مدمیں منتقل ہو ئے جس کے با عث اس سال بھا رت کو سب سے زیا دہ ترسیلا ت زربھجوا نے والے مما لک کی فہر ست میں پا کستان کا چو تھا نمبر رہا ۔
واضح رہے کہ بھا رت میں متحدہ عرب امارات ،امریکہ اور سعو دی عرب کے بعد پا کستان چو تھا ملک تھا جس کے شہر یو ں نے اس قدر خطیررقم کی منتقل کی جس کی بڑی وجہ 35لا کھ غیر قا نو نی بھا رت DTH کی پا کستان میں غیر قا نو نی فر وخت اور ما ہا نہ سبکریشن کی منتقلی کا سلسلہ گزشتہ 15 سا لو ں سے جا ری تھا ۔
واضح رہے کہ اس مقدمے کی پیرو ی میں مو جو دہ چئیرمین پیمرااشفا ق جما نی کا اہم کردار ہے جنہو ں نے مو ئثر انداز سے کیس کی پیر وی کی اور DTHکے خواب کو پا یہ تکمیل تک پہنچا نے میں کلید ی کردارادا کیا۔