اسلام آباد (ٹی این ایس) کھنہ سرکل ٹارگٹڈ کرائم؛، غیر قانونی افغانی، قبضہ ،پرچی ، اغوا ،بھتہ وصولی ، ناجائز اسلحہ ،میچ ،جوا ، منشیات ،چوری ڈکیتی راہزنی اور جسم فروشی کے ٹھکانے ،۔۔

 
0
11

اسلام آباد/کھنہ سرکل کی حدود میں بڑھتے جرائم,قبضہ گروپ ، پراپرٹی مافیا، جعلی کرنسی، جوا ،سود پر رقم ،اغوا برائے تاوان ، بھتہ وصولی اور ٹارگٹڈ کرائم سمیت منشیات فروشی، اور رہائشی پلازوں میں جسم فروشی کے ٹھکانوں نے مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے، آئس، چرس اور ہیروئن سمیت شراب فروشی کا دھندہ موبائل نمبروں پر کھلے عام ہو رہا ہے، جرائم پیشہ عناصر تمام تر اسلحہ کی فروخت کا دھندہ کر رہے ہیں، کھنہ سرکل میں مقیم غیر قانونی افغانی سرقہ اور راہزنی کی وارداتوں ملوث ہیں علاقہ مکین ویران راستوں سے گزرتے ہوئے گھبراتے ہیں موٹر سائیکل سواروں کو اسلحہ دکھا کر لوٹنے کی وارداتوں کے باعث شہری خریداری کے لیے بھی محتاط ہو چکے ہیں، ڈکیتی کے واقعات سے پیٹرول پمپ مالکان ،میڈیکل سٹور، اور دیگر تاجر سراپا احتجاج ہیں، جرائم پیشہ افراد اور خطرناک مفرور اشتہاریوں کے وجہ سے کھنہ سرکل کی حدود میں چوری ڈکیتی سمیت راہزنی کی وارداتوں میں شہریوں کو نقدی، موبائل فونز ،اور گھڑیوں سمیت قیمتی اشیا سے محروم کر دیا جاتا ہے، بڑھتی ہوئی ٹارگٹڈ وارداتوں اور اغوا برائے تاوان کے واقعات کے باعث علاقے میں بڑے تاجر ذاتی محافظ رکھنے پر مجبور ہیں، تعلیم گاہوں سمیت دفاتر اور بینکوں نے سیکیورٹی کے ذاتی انتظامات کر رکھے ہیں مکینوں سمیت تاجروں اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑھتی وارداتوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انکے خاتمہ اور علاقے میں منشیات فروشی کے خلاف آئی جی اسلام آباد سے کہا ہے کہ کھنہ سرکل میں امن وامان کیلئے گرینڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔۔۔