تھانہ ویمن پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث خدیجہ نامی ملزمہ گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی کے 32 تولہ زیورات برآمد

 
0
359

اسلام آباد فروری 06 (ٹی این ایس): تھانہ ویمن پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث خدیجہ نامی ملزمہ گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی کے 32 تولہ زیورات برآمد۔ خدیجہ نامی خاتون گھریلوں ملازمہ تھی جو چوری کرنے کے بعد فرار ہوگئی تھی، گرفتار ملزمہ کی نشاندھی پر 32 تولہ سونا جس میں چوڑیاں، انگوٹھیاں، بالیاں اور ہار کا مکمل سیٹ برآمد۔ ملزمہ سے برآمد شدہ طلائی زیورات کی مالیتی 28 لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ کارروائی ایس پی سٹی زون سرفراز احمد ورک کی ہدایت پر ایس ایچ او معہ ٹیم نے کی۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی وقارالدین سید کی ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔