سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر صدر ڈویژن پولیس کا مجرمان اشتہاری کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

 
0
440

راولپنڈی فروری 06 (ٹی این ایس): سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر صدر ڈویژن پولیس کا مجرمان اشتہاری کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، پولیس ذرائع کے مطابق روات پولیس نے دوہرے قتل کے اہم مقدمہ میں کیٹگری A کے انتہائی مطلوب دو مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر لیا، گرفتار مجرمان اشتہاری میں عبد الوحید اور داود حسین شامل ہیں۔ دونوں مجرمان اشتہاری پولیس کو سال 2004 سے مطلوب تھے۔ ملزمان نے دو بھائیوں جہانگیر اور لیاقت کو اسلحہ آتشین سے فائرنگ کر کےقتل کیا تھا۔ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیےایس پی صدر ضیاء الدین کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او روات اور IT ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے دومجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے۔ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کا جرائم کے سدباب میں اہم کردار ہے۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ایس پی صدر ضیاء الدین اور پولیس ٹیم کو شاباش