راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ وارث خان خضر حیات کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی ۔ منشیات فروش گرفتار 1کلو 416 گرام چرس برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او وارث خان کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں میں ایک فرد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے زیر حراست فرد سے 1کلو 416گرام چرس برآمد کر لی ایس پی راول نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ۔













