راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کے ہمراہ ہولی فیملی ہسپتال آمد

 
0
28

راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کے ہمراہ ہولی فیملی ہسپتال آمد، سی پی او نے پیرودھائی میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس افسران کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، سی پی او نے پولیس افسران کے بہترین علاج معالجہ کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں، جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کے ہمراہ ہولی فیملی ہسپتال آمد، سی پی او نے پیرودھائی میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس افسران کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،سی پی او نے پولیس افسران کے بہترین علاج معالجہ کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کاکہنا تھا کہ پولیس اور شہریوں پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں۔