تھانہ گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والاملزم گرفتار،بھاری مقدارمیں سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج

 
0
354

راولپنڈی 13 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا  آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں اورآتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم ظہیر بابر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے چھوٹا 110آتشی انار،40سوتر گولہ،100متفرق گولہ اور50 ہوائیاں برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ اوگوجرخان اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے