روزنامہ سہہ پہر ٹائمز کی نشاندہی چیف کمشنر اسلام آبادعامر علی احمد شیشہ سنیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا

 
0
300

سپریم کورٹ نے شیشہ سنیٹرز فوری بند کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے جن پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا

اسلام آباد 13 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے وفاقی دارلحکومت میں شیشہ سنیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا ضلعی انتظامیہ کو شیشہ سنیٹرز کے خلاف بغیر کسی دباو کے کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دیے روزنامہ سہہ پہر ٹائمز نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز اور نجی ہاوسنگ سوسائیٹیز میں سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی نشاندہی کی تھی ذرائع کے مطابق بیشتر شیشہ سنیٹرز باآثر افراد کی پشت پناہی کی وجہ سے چل رہے ہیں جبکہ پولیس بھی مبینہ طور پر شیشہ سنیٹرز کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران بھی کیفیز کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں چیف کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد کی حدود میں شیشہ سنیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کیا ہے تاہم شہر کے پوش علاقوں میں ابھی بھی شیشہ سنیٹرز کھلے ہوئے ہیں جبکہ اکثر کیفیز میں شیشہ کی آڑ میں منشیات کا منظم کاروبار چلایا جا رہا ہے جس کے ذریعے شہر بھر میں منشیات پہنچائی جاتی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی منشیات کی ڈیلز بھی شیشہ کیفیز میں کی جاتی ہیں چیف کمشنر اسلام آباد نے نشاندہی پر شیشہ کیفیز کے خلاف دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کریک ڈاون کا حکم جاری کیا ہے چیف کمشنر نے ضلعی انتظامیہ فوری طور پر سپریم کورٹ کے احکامات پر تمام شیشہ سنیٹرز کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے